Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نظیر کا معنی اور محمد نظیر نام رکھنا کیسا؟

Fatwa no.
2983-WAT

Question

(دعوت اسلامی) بچے کا نام نظیر رکھنا کیسا ہے ؟ جس لڑکے کا نام نظیر ہو اور وہ بہت ضدی ہو تو کیا اس کا نام تبدیل کرنا ہو گا؟

Answer (beginning)

نظیر کے معانی یہ ہیں : " مثل مانند ، نمونہ ، مثال و غیرہ، ان معانی کے لحاظ سے بچے کا نام نظیر رکھنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف "محمد "رکھیں، کیونکہ حدیث پاک میں " محمد " نام رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے ، پھر پکارنے کے لیے لڑکے کا نام انبیائے کرام عَلَيْهِمُ الصلوۃ والسلام کے اسمائے مبارکہ اور صحابہ کرام و تابعین عظام اور بزرگانِ دین رِضْوَانُ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِمْ أَجْمَعِين نیک لوگوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیجیے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کا حکم فرمایا گیا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.