Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دن مختص کر کے برسی منانے کی شرعی حیثیت
- Fatwa no.
- 2976-WAT
Question
(دعوت اسلامی) مرحوم کی برسی جس دن بن رہی ہو اسی دن کرنا ضروری ہے یا اس کے اگلے دن بھی کر سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
مرحوم کی برسی جس دن بن رہی ہو اسی دن کرناضروری نہیں، اس سے ایک دن پہلے یا بعد میں ، کسی دن بھی کی جاسکتی ہے، کیونکہ برسی، نتیجہ اور چالیسواں وغیرہ در اصل ایصال ثواب کی ہی مختلف صورتیں ہیں ، اور ایصال ثواب کسی دن، کسی بھی وقت کیا جائے، جائز ہے، ہاں ہمارے یہاں مسلمانوں میں یہ رائج ہے کہ اپنی سہولت اور دوسروں کو یاد دلانے وغیرہ کے لیے اس کے لئے ایک خاص دن مقرر کیا جاتا ہے تاکہ پہلے سے ہی لوگوں کو معلوم رہے کہ فلاں دن ایصال ثواب کی محفل ہو گی اور اسی دن برسی وغیرہ کی جاتی ہے اور یہ دن مقرر کرنا بھی جائز ہے جبکہ یہ گمان نہ ہو کہ اس کے علاوہ دنوں میں ایصال ثواب ہو گا ہی نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.