Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا بیوی اپنے شوہر کی زکوۃ بغیر اجازت دے سکتی ہے؟

Fatwa no.
2970-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر شوہر پر زکوۃ فرض ہو اور اسے زکوۃ کی ادائیگی کا بھی بہت کہا گیا لیکن وہ زکوۃ ادا نہیں کرتا تو کیا اس کی بیوی اس کی رقم چھپ کے نکال کر اس کی طرف سے زکوۃ ادا کر سکتی ہے یا نہیں؟

Answer (beginning)

شوہر پر زکوۃ فرض ہو لیکن وہ سمجھانے کے باوجود خود ادانہ کرے تو اس کا وبال اسی پر ہو گا۔ بیوی کا اس کے مال سے زکوۃ ادا کر ناہر گز درست نہیں ہے۔ بلکہ اس کی اجازت کے بغیر ادا کرنے سے اس کی زکوۃ ادا ہی نہیں ہو گی۔ سنن النسائی میں ہے ” عن عبد الله بن عمرو قال : لما فتح رسول الله صلى الله عليه وسلم مكة قام خطیبا فقال في خطبته : لا يجوز لامرأة عطية، إلا بإذن زوجها “ ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمرورضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کر لیا، تو خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے، اور فرمایا: کسی عورت کا اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر عطیہ دینا جائز نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.