Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سورۂ ملک قیامت کے دن شفاعت کرے گی

Fatwa no.
2963-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا سورہ ملک میدانِ محشر میں بھی عذاب سے بچائے گی ؟ کیا ایسی بات حدیث پاک میں ملتی ہے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! سورۃ الملک کے متعلق بعض احادیث طیبہ میں یہ بھی ہے کہ قیامت کے دن شفاعت کرے گی۔ چنانچہ حدیث پاک میں ہے ” عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إن سورة من القرآن ثلاثون آية شفعت لرجل حتى غفر له، وهي سورة تبارك الذي بيده الملك “ترجمہ : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن میں تمیں آیتوں والی ایسی سورت ہے جو ایک شخص کے لئے شفاعت کرے گی تو اسے بخش دیا جائے گا، اور وہ سورت "تبارك الذي بيده الملك " (سورة الملک) ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.