Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا کسی کا استعمال شدہ احرام پہن کر عمرہ ادا ہو سکتا ہے؟

Fatwa no.
2958-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا کسی کا استعمال کیا گیا احرام کوئی دوسرا شخص پہن کر عمرہ ادا کر سکتا ہے؟

Answer (beginning)

احرام کے لئے نئی چادریں ہو نا شرط نہیں ہے، البتہ مستحب یہ ہے کہ احرام کی چادر میں نئی یا پاک دھلی ہوئی ہوں، لہذا اگر کسی نے احرام استعمال کیا ہوا ہے اور وہ پاک صاف ہے تو دوسرا شخص بھی اسے پہن کر عمرہ ادا کر سکتا ہے، البتہ ڈھلا ہوا نہ ہو ، تو دھولینا چاہئے، تا کہ استحباب پر عمل ہو جائے۔ در مختار میں ہے ”و کذا یستحب (المريد الإحرام)۔۔۔ لبس إزار ورداء۔۔۔جدیدین او غسیلین طاهرین “ترجمہ : اسی طرح احرام باندھنے والے شخص کے لیے مستحب ہے کہ وہ ایسا تہبند اور چادر پہنے جو دونوں نئی ہوں یا پاک دھلی ہوئی ہوں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.