Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گیلا ہاتھ کتے کے بدن پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 2818-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص گیلا ہاتھ کتے کے سوکھے بدن پر رکھے، تو کیا ہاتھ ناپاک ہو جائے گا اور کیا اس پر غسل لازم ہے ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اگر کتے کے جسم پر نجاست لگی ہوئی نہ ہو، تو صرف اس پر سوکھا یا گیلا ہاتھ رکھنے سے ہاتھ ناپاک نہیں ہو گا۔ البتہ اگر اس کے جسم پر نجاست لگی ہوئی ہو اور وہ نجاست ہاتھ پر لگ جائے یا کتے کا لعاب (منہ کا تھوک) ہاتھ پر لگ جائے ، تو اس صورت میں ہاتھ ناپاک ہو گا، لیکن غسل ضروری نہیں ہو گا بلکہ صرف ہاتھ پاک کر لینا کافی ہو گا۔ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”ہا تھی کے سونڈ کی رطوبت اور شیر ، کتے ، چیتے اور دوسرے درندے چوپایوں کا لعاب نجاست غلیظہ ہے۔۔۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.