Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سلام کرتے ہوئے جھکنا اور سینے پر ہاتھ رکھنا
- Fatwa no.
- 1650-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کچھ لوگ سلام کرنے کے دوران جھکتے ہیں اور پھر سینے پر ہاتھ رکھتے ہیں، ایسا کرنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
سلام و مصافحہ کے وقت حدر کوع ( یعنی اگر ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں ) تک جھکنا حرام ہے اور اس سے کم ہو ، تو مکروہ ہے۔ البتہ والدین یاد ینی معظم شخصیت کا ہاتھ چھومنے کیلئے جھک جانا بلا کراہت جائز ہے کہ اس میں مقصود جھکنا نہیں، بلکہ ہاتھ چھومنا ہے۔ سینہ پر ہاتھ رکھنے میں شرعا کوئی حرج نہیں، چاہے مصافحہ سے پہلے ہو یا بعد میں۔ بہار شریعت میں ہے : " بعض لوگ سلام کرتے وقت جھک بھی جاتے ہیں، یہ جھکنا اگر صدر کوع تک ہو تو حرام ہے اور اس سے کم ہو تو مکروہ ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.