Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حالتِ حیض میں تیسرا کلمہ پڑھنا

Fatwa no.
1649-Web

Question

(دعوت اسلامی) کیا حالت حیض میں عورت تیسر اکلمہ پڑھ سکتی ہے؟

Answer (beginning)

عورت حالت حیض میں تیسراکلمہ پڑھ سکتی ہے۔ حالت حیض میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا حرام ہے، اس کے علاوہ ذکر واذکار، کلے اور درود شریف و غیر و پڑھنا جائز ہے، بلکہ وہ آیات بھی جو ذکر و ثناء اور مناجات و دعا پر مشتمل ہوں انہیں تلاوت کی نیت کئے بغیر ذکر و دعا کی نیت سے پڑھ سکتی ہے، کلموں میں سے بعض اگر چہ قرآنی کلمات پر مشتمل ہیں، لیکن یہ بغیر نیت تلاوت بطور ذکر ہی پڑھے جاتے ہیں، لہذا عورت مخصوص ایام میں کلمے پڑھ سکتی ہے، البتہ بہتر ہے کہ انہیں وضو یا کلی کر کے پڑھا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.