Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وضو کرنے والے کی مسح کرنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

Fatwa no.
2775-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) امام صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوا، ایک ہاتھ پر پلستر ہوا ہے ، وہ وضو کرتے ہوئے اس پر مسح کرتے ہیں۔ کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں، جو ایک ہاتھ پر مسح کرتا ہو ؟

Answer (beginning)

اگر امام صاحب کا واقعی عذر شرعی ہے اور جس قدر پلستر کی ضرورت ہے، اتناہی کیا گیا ہے اور وہ اُسی عذر کی بنیاد پر اُس پلستر پر مسح کرتے ہیں، تو ان کا مسح درست اور اُن کے پیچھے نماز پڑھنا بھی جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ در مختار میں ہے "صح اقتداء متوضئ بمتيمم و غاسل بماسح ولو على جبيرة "ترجمہ : باوضو کا تیم کرنے والے اور اعضاء دھونے والے کا پٹی پر مسح کرنے والے کی اقتداء کرنا درست ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.