Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نابالغ بچے کا اعتکاف میں بیٹھنا
- Fatwa no.
- 2725-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ نابالغ بچے کا اعتکاف میں بیٹھنا کیسا؟
Answer (beginning)
اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے بالغ ہو نا شرط نہیں ہے، لہذا جو نابالغ بچہ سمجھدار ہو ، اگر وہ بہ نیت اعتکاف مسجد میں ٹھہرے تو اس کا اعتکاف صحیح ہو جائے گا۔ چنانچہ فتاوی عالمگیری میں ہے: "واما البلوغ فليس بشرط لصحة الاعتكاف فيصح من الصبى العاقل "ترجمہ : اور بہر حال اعتکاف صحیح ہونے کے لیے بالغ ہو نا شرط نہیں، پس سمجھدار نابالغ بچے کا اعتکاف بھی صحیح ہے۔ (فتاوی عالمگیری،ج 01، کتاب الصوم، باب الاعتكاف، ص 233،دار الكتب العلمية، بيروت) بہار شریعت میں ہے : ”مسجد میں اللہ (عزوجل) کے لیے نیت کے ساتھ ٹھہر نا اعتکاف ہے اور اس کے لیے مسلمان، عاقل اور جنابت و حیض و نفاس سے پاک ہونا شرط ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.