Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میرے بعد کوئی نبی ہوتے تو وہ عمر ہوتے، حدیث کا حوالہ

Fatwa no.
2717-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے واقعی یہ فرمایا ہے کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتے تو وہ عمر ہوتے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! یہ حدیث پاک موجود ہے، چنانچہ صحاح ستہ میں شامل کتاب سنن الترمذی میں ہے: " عن عقبة بن عامر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لو كان نبي بعدي لكان عمر بن الخطاب» " ترجمہ : حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ہوتا۔ (سنن الترمذی، رقم الحدیث 3686،ج 5، ص619، مطبوعہ مصر) اس حدیث پاک کو امام طبرانی نے بھی ذکر کیا ہے جس کا حوالہ درج ذیل ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.