Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جدہ میں رہنے والا شخص حج قران یا تمتع کرسکتا ہے ؟

Fatwa no.
2710-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا جدہ میں رہنے والا شخص حج قران یا تمتع کر سکتا ہے ؟

Answer (beginning)

جدہ کا رہنے والا شخص حج قران یا تمتع نہیں کر سکتا، اگر کیا تو دم لازم ہو گا۔ کیونکہ جدہ میقات کے اندر ہے اور میقات کے اندر رہنے والے لوگ مکہ مکرمہ میں رہنے والوں کے حکم میں ہیں، جن کیلئے حج قرآن یا تمتع جائز نہیں ، جدہ (میقات کے اندر اور مکہ شریف) میں رہنے والے لوگ صرف حج افراد ہی کر سکتے ہیں۔ وو در مختار مع رد المحتار میں ہے " (والمكي ومن في حكمه) أي من أهل داخل المواقيت ( يفرد فقط ولو قرن أو تمتع جاز وأساء، وعليه دم جبر) ترجمہ : مکہ میں رہنے والا اور جو اس کے حکم میں ہے یعنی میقات کے اندر رہنے والا ، وہ صرف حج افراد کرے گا اور اگر اس نے قرآن یا تمتع کیا تو یہ اساءت کے ساتھ جائز ہے اور اس پر…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.