Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
لڑکی کا نام اسراء رکھنا
- Fatwa no.
- 2703-WAT
Question
اسراء نام رکھ سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
اسراء کا معنی ہے " رات میں چلنا " اس اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں ، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے، نیز امید ہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔ مصباح اللغات میں ہے ”اسری، اسراء رات میں چلنا۔ (مصباح اللغات، ص360،مکتبہ قدوسیہ اردوبازار، لاهور) الفردوس بماثور الخطاب میں ہے: ”تسموا بخیار کم “ ترجمہ : اچھوں کے نام پر نام رکھو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.