Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حیض والی کے لیے عید کا وظیفہ پڑھنے کا حکم
- Fatwa no.
- 2691-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ عید کے دن تین سو بار سبحن الله و بحمدہ پڑھنے والا عمل، حیض والی عورت کر سکتی ہے یا نہیں؟
Answer (beginning)
حیض اور نفاس والی عورت قرآن کریم کے علاوہ دیگر ، اوراد و وظائف، تسبیحات، کلمه شریف، درود شریف و غیره بلا کراہت پڑھ سکتی ہے بلکہ ان کے لیے یہ چیزیں پڑھنا مستحب ہے ، ہاں بہتر یہ ہے کہ ان اوراد و وظائف کو وضو یا کلی کر کے پڑھیں اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی کوئی حرج نہیں، بلکہ قرآنِ عظیم کی وہ آیات جو ذکر و شنا و دعاو مناجات پر مشتمل ہوں ، جنبی و حائضہ بے نیت قرآن، ذکر و شا اور دعا کی نیت سے بغیر قرآن چھوٹے پڑھ سکتی ہے۔ لہذا حائضہ و نفاس والی عورت عید کے دن تین سو بار سبحن اللہ و بحمدہ پڑھنے والا عمل کر سکتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.