Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیوی نے شوہر کا فطرہ اس کی اجازت کے بغیر ادا کردیا تو
- Fatwa no.
- 2686-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بیوی نے شوہر کا فطرہ بغیر اجازت لئے اپنے پیسوں سے دے دیا تو وہ ادا ہو گیا یا دو بارہ پوچھ کر دینا ہو گا ؟
Answer (beginning)
بیوی نے اگر شوہر کا فطرہ، اس کی صراحت یا دلالہ اجازت کے بغیر ادا کریا تو شوہر کا فطرہ ادا نہیں ہوا، اب یا تو شوہر خود ادا کرے اور اگر بیوی ادا کرے تو شوہر کی اجازت لے کر دوبارہ ادا کرے۔ رد المحتار میں ہے ” إن أدت عنه بدون إذنه لم يجزه “ ترجمہ : اگر عورت نے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کا صدقہ فطر ادا کیا تو شوہر کو کفایت نہیں کرے گا۔ (ردالمحتار علی الدر المختار، باب صدقة الفطر،ج2، ص368،دارالفکر، بیروت) بہار شریعت میں ہے : ” اور عورت نے اگر شوہر کا فطرہ بغیر حکم ادا کر دیا ادانہ ہوا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.