Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شوال کے چھ روزوں اور ایامِ بیض کے روزوں کی اکٹھی نیت

Fatwa no.
2684-WAT

Question

کیا شوال کے چھ نفل روزوں اور ایام بیض کے روزوں کی نیت اکٹھی ہو سکتی ہے ؟ کہ دونوں نیتوں سے 13,14,15 شوال کے روزے رکھیں جائیں اور ایام بیض اور شوال کے روزوں کا ثواب ملے ، نیز تین مزید روزے بھی رکھ لیے جائیں گے تا کہ چھ پورے ہو جائیں ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں ایام بیض (13،14،15) میں ایام بیض اور شوال کے روزوں کی نیت سے روزے رکھنے سے دونوں کی طرف سے ادا ہو جائیں گے اور دونوں کا ثواب ملے گا، چنانچہ الاشباہ والنظائر میں ہے ”واما اذانوی نافلتين، كما اذا نوى بركعتي الفجر التحية والسنة واجزات عنهما، كما اذا نوى في يوم الاثنين صومه عنه، وعن يوم عرفة اذا وافقه، ملخصا“ ترجمہ: اور بہر حال جب دو نفلوں کی نیت کی جیسا کہ جب نیت کی فجر کی دور کعت سے تحیتہ اور سنت کی تو دونوں سے کفایت کرے گی، جیسا کہ جب نیت کرے پیر کے دن میں پیر اور یوم عرفہ کی طرف سے روزے کی جب یوم عرفہ پیر کے موافق ہو ( تو دونوں کی طرف سے کفایت کر جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.