Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز دہرانے کے لیے اقامت کہنے کا حکم

Fatwa no.
2678-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ فرض نماز جماعت سے پڑھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ صحیح نہ ہوئی تو اب اگر دوبارہ پڑھی جائے، تو اقامت لازم ہو گی یا نہیں ؟

Answer (beginning)

اگر فرض نماز دوبارہ پڑھی جائے اور وقت باقی ہو ، تو اسی مسجد میں جماعت سے نماز پڑھیں اور زیادہ ٹائم نہ گزرا ہو، تو دوبارہ نماز پڑھنے کے لیے اقامت کی بھی حاجت نہیں ، ہاں زیادہ وقفہ ہوا تو اقامت کہی جائے گی۔ چنانچہ بہار شریعت میں ہے : " لوگوں نے مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھی، بعد کو معلوم ہوا کہ وہ نماز صحیح نہ ہوئی تھی اور وقت باقی ہے، تو اسی مسجد میں جماعت سے پڑھیں اور آذان کا اعادہ نہیں اور فصل طویل نہ ہو، تو اقامت کی بھی حاجت نہیں اور زیادہ وقفہ ہوا تو اقامت کہے اور وقت جاتارہا، تو غیر مسجد میں اذان و اقامت کے ساتھ 66 پڑھیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.