Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کے دوران سر سے گرنے والی ٹوپی اٹھانا
- Fatwa no.
- 2676-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز کے دوران سر سے ٹوپی گر جائے تو اٹھا کر پہن سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
نماز میں ٹوپی سر سے گر جائے تو اٹھا لینا افضل ہے، جب کہ عمل کثیر کی حاجت نہ پڑے، ورنہ نماز فاسد ہو جائے گی اور بار بار اٹھانی پڑے، تو چھوڑ دے اور اگر نہ اٹھانے سے خضوع مقصود ہو، تو نہ اٹھانا افضل ہے۔ در مختار میں ہے ”ولو سقطت قلنسوته فإعادتها أفضل إلا إذا احتاجت لتكوير أو عمل كثير“ ترجمہ : اگر نمازی کی ٹوپی گر جائے تو اس کا اٹھالینا افضل ہے ، مگر بار بار اٹھانے کی یا عمل کثیر کی حاجت ہو تو نہ اٹھائے۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے ”و الظاهر أن أفضلية إعادتها حيث لم يقصد بتركها التذلل“ ترجمہ : ظاہر ہے کہ ٹوپی کا اٹھالینا افضل اس صورت میں ہے جب نہ اٹھانے سے تذلل مقصود نہ ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.