Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جن کی کفالت شرعاً واجب ہو، انہیں زکوۃ دینا
- Fatwa no.
- 2662-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جن کی کفالت ہمارے ذمے ہے، کیا انہیں زکوۃ دے سکتے ہیں ؟ کسی نے کہا ہے کہ جس کی ہم کفالت کرتے ہیں، اس کو زکوۃ نہیں دے سکتے ، تو براہ کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیے۔
Answer (beginning)
وہ رشتہ دار جنہیں زکوۃ دی جاسکتی ہے، مثلاً بہن بھائی ، ان کی اولا د و غیرہ، تو اگر ان کا نفقہ زکوۃ دینے والے کے ذمہ پر شرع واجب ہو ، تب بھی انہیں زکوۃ دے سکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ زکوۃ کو نفقہ میں شمار نہ کرے۔ نیز اس رشتہ دار کا مستحق زکوۃ ہونا بھی ضروری ہے۔ نوٹ: مستحق زکوۃ سے مراد ہے شرعی فقیر ہونا اور غیر ہاشمی ہونا ہے۔ (یادر ہے !عباسی، اعوان اور علوی کا شمار بھی بنو ہاشم میں سے ہوتا ہے ، تو جس طرح سادات کرام کو صدقہ واجبہ نہیں دے سکتے ، ان کو بھی نہیں دے سکتے )۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.