Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وقتی نمازادا کرنے والے کے پیچھے قضا نماز ادا کرنا
- Fatwa no.
- 2646-WAT
Question
(دعوت اسلامی) ایک بندہ قضا نماز ادا کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ قضا نماز جماعت کے ساتھ ادا کر سکتا ہے ؟ مثال کے طور پر آج کی مغرب کی نماز اس بندے نے پہلی جماعت کے ساتھ ادا کر لی مگر جیسے ہی پیچھے دوسری جماعت کھڑی ہوئی جو آج کی مغرب ادا کرنے کے لیے قائم ہوئی تو وہ اپنی قضا ہو جانے والی مغرب کی نماز کو ادا کرنے لیے اس میں شامل ہو گیا تو کیا اس طرح قضا نماز ہو جاتی ہے دوسری جماعت کے ساتھ ؟
Answer (beginning)
اقتدا کی شرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ امام و مقتدی دونوں کی نماز ایک ہو، اگر دونوں کی نماز مختلف ہو مثلا امام کی اداہو، جبکہ مقتدی کی قضا ہو، تو اقتدا درست نہیں، لہذا پوچھی گئی صورت میں ادا نماز پڑھنے والے امام کے پیچھے ، قضا نماز نہیں پڑھ سکتے۔ در مختار میں ہے " (و) لا (مفترض بمنتقل و بمفترض فرضا آخر) ترجمہ : نفل پڑھنے والے کے پیچھے ، فرض پڑھنے والے کی اقتداء درست نہیں، یونہی کوئی اور فرض پڑھنے والے کے پیچھے بھی اقتداء درست نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.