Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیٹی کا نام " رجب " رکھنا

Fatwa no.
2636-WAT
Issued
28 رمضان المبارک 1445ھ / 108 اپریل 2024 ء

Question

کیا بیٹی کا نام رجب رکھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

رجب اسلامی مہینے کا نام ہے ، یو نہی جنت میں موجود ایک نہر کا نام بھی رجب ہے ، لہذا یہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ بہتر ہے کہ نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں کہ حدیث پاک میں نیک لوگوں کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ المنجد میں ہے "رجب: قمری سال کا ساتواں مہینہ ۔ (المنجد، ص 278، خزینہ علم وادب، لاہور) جنتی نہر کا نام رجب ہے جیسا کہ حدیث پاک میں ہے " ان فی الجنة نهر ا يقال له رجب أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل من صام يوما من رجب سقاه الله تعالى من ذلك النهر “ ترجمہ : جنت میں ایک نہر ہے، جسے رجب کہا جاتا ہے ، اس نہر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے،…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.