Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کے کفن کی ذمہ داری کس پر ہے؟

Fatwa no.
2633-WAT
Issued
21 رمضان المبارک 1445ھ / 01 اپریل 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت دعوت اسلامی) اگر شادی شدہ عورت کا انتقال ہو جائے تو کیا اس کے میکے والے کفن کے ذمہ دار ہوں گے ؟ یا پھر اس کے کفن کا ضامن کون ہو گا ؟

Answer (beginning)

اگر شادی شدہ عورت انتقال کر جائے اور اس کا شوہر زندہ ہو تو شوہر پر ہی بیوی کا کفن واجب ہے اگر چہ عورت نے اپنا مال چھوڑا ہو۔ اور اگر اس کا شوہر زندہ نہ ہو تو اگر اس نے کوئی مال چھوڑا ہے تو اس سے اس کو کفن دیا جائے گا اور اگر مال نہ چھوڑا تو زندگی میں جس پر اس کی کفالت واجب ہوتی ہے، اس پر اس کا کفن لازم ہو گا اور اگر وہاں کوئی ایسا نہ ہو تو پھر جن جن مسلمانوں کو اطلاع ہو ان پر لازم ہے۔ چنانچہ اعلی حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ بیوی کے کفن دفن سے متعلق ارشاد فرماتے ہیں: "عورت کا کفن دفن شوہر پر واجب ہے ، اسے عورت کے ترکہ سے نہیں کر سکتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.