Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عشاء کی نماز پڑھے بغیر سوگئے تو اٹھ تہجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

Fatwa no.
2621-WAT
Issued
23 رمضان المبارک 1445ھ / 03 اپریل 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی عشاء کی نماز پڑھے بغیر سو جائے، آدھی رات کو اٹھ کر عشاء کی نماز پڑھ کر تہجد کی نماز پڑھ سکتا ہے؟

Answer (beginning)

عشاء کے کم از کم فرض پڑھ کر سونے کے بعد جب اٹھیں ، تو اس کے بعد سے لے کر طلوع فجر یعنی فجر کا وقت شروع ہونے تک تہجد کا وقت ہے، لہذا اگر کوئی عشاء کے فرض پڑھے بغیر ہی سو جائے تو اب فرض پڑھ کر سوئے بغیر تہجد والی نماز نہیں ہو سکتی ، ہاں اگر عشاء کے فرض پڑھ کر دوبارہ سو جائے (اگر چہ ایک لمحہ ہی سوئے) تو فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے تہجد کے نوافل ادا کیے جاسکتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.