Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہوائی جہاز میں افطار کس وقت کیا جائے گا ؟

Fatwa no.
2607-WAT
Issued
18 رمضان المبارک 1445ھ / 29 مارچ2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں بھارت سے بذریعہ ہوائی جہاز سفر کے لئے جارہی ہوں، میں عصر کے بعد نکلوں گی، لہذا مغرب کا وقت دوران سفر ہو جائے گا تو میں افطار کس وقت کے لحاظ سے کروں گی ؟

Answer (beginning)

افطار کا مدار شریعت مطہرہ نے غروب آفتاب پر رکھا ہے، لہذا ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہوئے بھی اس کا مدار سورج کے غروب ہونے پر ہو گا، جب سورج غروب ہونے کا مشاہدہ ہو جائے ، تو آپ افطار کر سکتی ہیں، واضح رہے کہ جس جگہ آپ موجود ہوں گی اس جگہ کے رمضان کیلنڈر کا اعتبار نہیں ہو گا کیونکہ اس میں زمین کے اعتبار سے غروب آفتاب کا وقت لکھا ہوتا ہے جبکہ اونچائی کی وجہ سے اس میں فرق آجاتا ہے کہ جو شخص سطح زمین پر موجود ہے اس کے لئے سورج جلدی غروب ہو جائے گا جبکہ اونچائی پر موجود شخص کے لئے دیر سے ہو گا، لہذ اغروب آفتاب کا اعتبار کرتے ہوئے افطار کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.