Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسٹمرز کے بچے ہوئے کھانے کا حکم
- Fatwa no.
- 2571-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہمارے ریسٹورنٹ پر لوگ کھانا کھانے آتے ہیں جب پیٹ بھر کر کھالیتے ہیں تو کچھ ان کا بچ جاتا ہے اور وہ ایسے ہی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کیا وہ کھانا ہم خود کھا یا کسی کو کھلا سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں وہ بچا ہوا کھانا خود بھی کھا سکتے ہیں اور کسی دوسرے کو بھی کھلا سکتے ہیں جیسے بعض ریسٹورنٹ والے یہ کھانا فقیروں کو دے دیتے ہیں، کیونکہ ایسی صورت میں جو کھانا، لوگ چھوڑ کر جاتے ہیں ، وہ اس سے بالکل اعراض کر لیتے ہیں، اگر ان کو کھانا چاہئے ہو تا تو وہ اس کو پارسل کروالیتے ، لہذا ان لوگوں کا اس طرح یہ کھانا چھوڑ کر چلے جانا دلالہ ان کی طرف سے اجازت ہے اور یہ اس معمولی لقطہ کے حکم میں ہے جس کو اپنے استعمال میں لانا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.