Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اقامت کہنے والا کس جگہ کھڑا ہو؟
- Fatwa no.
- 2550-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مسجد میں امام صاحب کے پیچھے مقتدی نماز کے لیے اقامت پڑھتا ہو تو ، اس کو کہاں کھڑ اہونا چاہیے دائیں جانب یا پھر درمیان میں ؟
Answer (beginning)
مقتدی اگر اقامت کہے تو وہ کس مقام پر کھڑا ہو ، اس حوالے سے کتب میں کوئی تعیین نہیں ملی ، ہاں مناسب یہ ہے کہ امام کے پیچھے ہو اور اگر وہاں نہ ہو سکے تو امام کی دائیں جانب۔ سیدی اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ میں فرماتے ہیں: " اقامت کی نسبت بھی تعیین جہت کہ دہنی جانب ہو یا بائیں، فقیر کی نظر سے نہ گزری بلکہ ہمارے ائمہ تصریح فرماتے ہیں کہ افضل یہ ہے کہ امام خود اذان واقامت کہے، اور علماء جائز رکھتے ہیں کہ جہاں اذان ہوئی وہیں اقامت بھی کہی جائے، اور ظاہر ہے کہ اذان مسجد کے اندر نہیں ہوتی بلکہ مکروہ ہے پھر جب بیانِ افضلیت پر آتے ہیں تو اسی قدر فرماتے ہیں کہ اقامت کا مسجد…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.