Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوانا کیسا؟

Fatwa no.
2483-WAT

Question

ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوانا کیسا؟

Answer (beginning)

ہنڈی قانونا جرم ہے اور ہر وہ قانون جس کی خلاف ورزی میں خود کو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑے یارشوت دینی پڑے شرعا بھی منع ہے۔ ہنڈی بھی ایسا ہی قانونا جرم ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں خود کو ذلت پر پیش کرنا یا رشوت دے کر جان چھڑانا پایا جاتا ہے، لہذا اس کی اجازت نہیں۔ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: ” کسی ایسے امر کا ارتکاب جو قانو نانا جائز ہو اور جرم کی حد تک پہنچے شرعا بھی نا جائز ہو گا کہ ایسی بات کے لئے جرم قانونی کا مرتکب ہو کر اپنے آپ کو سزا اور ذلت کے لئے پیش کر ناشر عا بھی روا نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.