Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سورت ملانا بھول گئے اور سجدے میں یاد آیا، تو کیا حکم ہے ؟

Fatwa no.
2480-WAT
Issued
12 شعبان المعظم 1445ھ / 23 فروری 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص چار رکعت سنت نماز کی دوسری رکعت میں سورت ملانا بھول جائے، اور سجدے میں جا کر یاد آئے، تو اب اس کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا ایسی صورت میں واپس لوٹنے کا حکم ہو گا یا نہیں ؟

Answer (beginning)

فاتحہ کے بعد جہاں سورت ملانا واجب ہے ، وہاں نمازی اگر سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول جائے ، اور سجدے میں پہنچ جانے کے بعد یاد آئے کہ سورت نہیں ملائی، تو اب لوٹنے کا حکم ہر گز نہیں، بلکہ ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ نماز کے آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کرے، سجدہ سہو کر لینے سے نماز درست ہو جائے گی، دوبارہ اعادے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ لہذا سنتوں کی کسی رکعت میں فاتحہ کے بعد والی سورت ملانا بھول گیا اور سجدے میں جا کر یاد آیا تو واپس نہ لوٹے بلکہ اپنی نماز جاری رکھے اور آخر میں سجدہ سہو کر لے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.