Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا خودکشی کرنے والے کی روح دنیا میں بھٹکتی رہتی ہے ؟
- Fatwa no.
- 2469-WAT
- Issued
- وہ شعبان المعظم 1445ھ /20فروری2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت دعوت اسلامی) کیا خود کشی کرنے والے کی روح دنیا میں بھٹکتی ہی رہتی ہے؟
Answer (beginning)
خود کشی کرنا حرام اور بہت بڑا گناہ ہے اور احادیث میں خود کشی کرنے والے کے بارے میں سخت عذاب کی خبر دی گئی ہے۔ لیکن یہ بات کہ ایسے لوگوں کی روح بھٹکتی رہتی ہے، ایسا عقیدہ شرعا درست نہیں ہے۔ جس طرح تمام روحوں کا حال ہے کہ اللہ نے ان کے حسب مرتبہ عالم برزخ میں مقامات متعین کر رکھے ہیں، اسی طرح خود کشی کرنے والے کی روح بھی انہیں مقامات میں سے کسی جگہ عالم برزخ میں رہتی ہے، دنیا میں ایسی روحوں کا بھٹکتے رہنے کا عقیدہ فاسد اور بے بنیاد ہے، اس سے احتراز کرنا ضروری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.