Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا انسان کے اعمال مخلوق ہیں؟
- Fatwa no.
- 2463-WAT
Question
(دعوت اسلامی) کیا ہمارے اعمال بھی مخلوق ہیں ؟ کیا نماز و صبر کو مخلوق اور غیر اللہ بولا جائے گا؟
Answer (beginning)
انسان کے تمام اعمال مخلوق ہیں، لہذا انماز و صبر کو مخلوق کہہ سکتے ہیں اور ساری مخلوق غیر اللہ ہے ، نماز و صبر کو بھی غیر اللہ کہا جائے گا۔ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: " اہلسنت کے نزدیک انسانی حیوانی تمام جہان کے افعال اقوال اعمال احوال سب اللہ عز و جل ہی کی قدرت سے واقع ہوتے ہیں، اوروں کی قدرت ایک ظاہری قدرت ہے جسے تاثیر و ایجاد میں کچھ دخل نہیں، تمام کائنات و ممکنات پر قدرت موثرہ خاص اللہ عزو جل کے لئے ہے، تو کذب ہو یا صدق ، کفر ہو یا ایمان، حسن ہو یا فتح، طاعت ہو یا عصیان، انسان سے جو کچھ واقع ہو گا وہ اللہ ہی کا مقدور اللہ ہی کا مخلوق ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.