Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد قباء میں نفل پڑھنے کا ثواب
- Fatwa no.
- 2451-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا مسجد قبا میں نفل پڑھیں تو عمرے کا ثواب ملتا ہے ؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! مسجد قبا میں نفل پڑھنے کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " صلاة في مسجد قباء کعمرة “ یعنی مسجد قباء میں ایک نماز ادا کرنا ایک عمرہ کے برابر ہے۔ (سنن ابن ماجة، رقم الحديث: 1411، ج 1، ص 453، دار احياء الكتب العربية) اسی بارے میں معجم کبیر للطبرانی میں ہے ” أن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم قال: «من توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى في مسجد قباء ركعتين كانت له عمرة “ یعنی بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے اچھے طریقے سے وضو کیا اور پھر مسجد قباء میں آکر دور کعتیں ادا کیں، تو اس کے لئے ایک عمرے کا ثواب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.