Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اللہ جگہ سے پاک ہے تو کعبہ شریف کو اللّٰہ کا گھر کہنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 2438-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کعبہ شریف کو اللہ کا گھر کہا جاتا ہے حالانکہ اللہ تعالی جگہ سے پاک ہے، برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
Answer (beginning)
کعبہ شریف اور اسی طرح مسجد کو بیت اللہ یعنی اللہ کا گھر کہنے کی وجہ یہ نہیں کہ معاذ اللہ وہ جگہیں اللہ عزوجل کا مکان ہیں اور اللہ عزو جل وہاں پر رہتا ہے کہ اسلامی عقیدے کے مطابق اللہ تعالیٰ جسم و جسمانیات مکان و زمان و غیره جمیع حوادث ( تمام اشیاء جو پہلے نہیں تھیں پھر پیدا ہوئیں) سے پاک ہے ، جب زمین، آسمان، عرش، کرسی وغیرہ مکانات نہیں تھے ، وہ اس وقت بھی تھا اور جیسے اس وقت ان تمام مکانات سے پاک تھا، ویسے ہی ان مکانات کے بنے کے بعد بھی ان سے پاک ہے ، اور ہمیشہ اسی شان کے ساتھ رہے گا، وہ تغیر و تبدیلی سے پاک ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.