Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قضا نماز کی آخری دو رکعتوں میں قراءت کا حکم؟
- Fatwa no.
- 2437-WAT
Question
قضا نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں کچھ نہیں پڑھا جائے گا یا ہو رہی تلاوت کی جائے گی ؟
Answer (beginning)
فرض نماز بطور قضا پڑھی جائے یا بطور ادا، دونوں صورتوں میں حکم یہ ہے کہ فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، واجب نہیں۔ اور تین مرتبہ سبحان اللہ کہنا یا اتنی مقدار خاموش رہنا بھی جائز ہے، البتہ تسبیح پڑھنا خاموش رہنے سے بہتر ہے۔ اور اگر کسی نے فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھ لی، تو اس سے سجدہ سہو وغیرہ لازم نہیں ہو گا، خواہ اس نے جان بوجھ کر پڑھی ہو یا پھر بھولے سے۔ بلکہ منفر د یعنی تنہا نماز ادا کرنے والے کے لئے ان رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا افضل قرار دیا گیا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.