Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نشیلا نام رکھنا کیسا؟

Fatwa no.
2404-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک لڑکی کا نام "نشیلا" ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں اس کا معنی اچھا نہیں، آپ اس کے بارے میں بتادیں؟

Answer (beginning)

نشیلا کا معنی نشہ میں سرشار اور بد مست ہے، اس لئے یہ نام نہ رکھا جائے اور اگر یہ نام رکھا ہوا ہے تو اسے تبدیل کر لیں۔ اور اس نام کی بجائے ازواج مطہرات یا صحابیات میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے، مثلا فاطمہ ،عائشہ ، خدیجہ، حفصہ وغیرہ۔ مزید معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے احکام " کا مطالعہ کریں، اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں۔ فیروز اللغات میں ہے: نشیلا۔ نشہ میں سرشار، بدمست، متوالا، نشہ آور جس سے نشہ پیدا ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.