Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کوؤں کو کھانا کھلانا کیسا؟

Fatwa no.
2402-WAT

Question

(دعوت اسلامی) میرے گھر کی دیوار پر بہت سے کوے آکے بیٹھ جاتے ہیں اور میں ان کو کھا ناڈال دیتی ہوں، کسی نے کہا کہ انھیں کھانا نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ یہ انسان کو گالی دیتا ہے ، تو اس بارے میں رہنمائی کریں کہ کیا کوے کو کھانا نہیں ڈال سکتے ؟

Answer (beginning)

کڑوں کو کھانا ڈالنا ممنوع ہے ، حدیث پاک میں کوے کو فاسق جانوروں میں شمار کیا گیا ہے اور کؤوں کی دعوت کرنا ہندؤوں کی رسم ہے۔ لہذا آپ کو چاہیے کہ اس عمل سے پر ہیز کریں۔ جہاں تک یہ بات ہے کہ کو ا انسان کو گالی دیتا ہے تو ایسی کوئی بات ہمارے علم میں نہیں جس نے یہ کہا ہے وہ اس کا مستند حوالہ بیان کرے۔ حدیث پاک میں : "خمس فواسق، يقتلن في الحل والحرم: الحية، والغراب الأبقع، والفأرة، والكلب العقور، والحدأة " ترجمہ: پانچ جانور فاسق ہیں، ان کو حل اور حرم میں قتل کیا جائے، سانپ ، کوا، چوہا، کنکھنا( بہت زیادہ کاٹنے والا ، پاگل ) کتا، اور چیل۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.