Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حافظ کو چلتا پھرتا قرآن کہنا کیسا؟

Fatwa no.
2383-WAT

Question

(دعوت اسلامی) کیا کسی جید حافظ کو چلتا پھرتا قرآن کہنا گناہ ہے ؟

Answer (beginning)

یہ گناہ تو نہیں ہے کیونکہ ایسے موقع پر مراد یہ ہوتی ہے کہ اس کا حفظ اس قدر مضبوط ہے کہ گویا یہ چلتا پھر تا قرآن ہے جیسا کہ حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ نے اپنے متعلق فرمایا: " انا مصحف ناطق “ یعنی میں بولتا قرآن ہوں ۔ لیکن فی زمانہ چونکہ جہالت کی کثرت ہے لہذا اس طرح کی بات کہنے سے بچنا چاہئے تا کہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو حضور سیدی فقیہ اعظم ہند مولانا شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ سے جب حضور سید عالم فخر کو نین صلی اللہ علیہ وسلم کو بولتا قرآن کہنے کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے بھی اس کے گناہ و کفر نہ ہونے کا فتوی دیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق ذکر کی گئی روایت سے استدلال کیا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.