Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جمعہ کے دن غسل نہیں کیا تو جمعہ ہو جائے گا؟

Fatwa no.
2380-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جمعہ کے دن اگر غسل نہیں کیا، تو کیا جمعہ کی نماز ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

جمعہ کے دن اگر مسنون غسل نہیں کیا، صرف وضو کر کے نماز جمعہ ادا کر لی، تو نماز ہو جائے گی۔ البتہ اگر غسل فرض ہو تو غسل کیے بغیر نماز نہیں پڑھ سکتے ، اگر پڑھی، تو نہیں ہو گی۔ تنویر الابصار مع در مختار میں غسل جمعہ کا حکم یوں بیان کیا گیا ہے: ” (وسن لصلاة جمعة و) لصلاة (عيد) ترجمہ : نماز جمعہ اور نماز عید کے لیے غسل مسنون ہے۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے: ” هو من سنن الزوائد، فلا عتاب بتر که کما في القهستانی “ترجمہ: يہ غسل سنن زوائد میں سے ہے، لہذا اسے چھوڑنے پر عتاب نہیں، جیسا کہ قہستانی میں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.