Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حیض کی حالت میں استغاثہ کا حکم؟
- Fatwa no.
- 2378-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ کیا اسلامی بہنیں ناپاکی کی حالت میں قرآنی آیات کے علاوہ مختم قادریہ میں مدد کے صیغے پڑھ سکتی ہیں جیسے یارسول اللہ انظر حالنا۔ اور یہ نعت میں بھی آتا ہے تو کیا حیض کی حالت میں یہ پڑھ سکتی ہیں؟
Answer (beginning)
حیض و نفاس والی عورت قرآن کریم کے علاوہ دیگر، اوراد و وظائف، تسبیحات، کلمه شریف، درود شریف و غیره بلا ولیا کراہت پڑھ سکتی ہے بلکہ ان کے لیے یہ چیزیں پڑھنا مستحب ہے۔ ہاں بہتر یہ ہے کہ ان اوراد و وظائف کو وضو یا کلی کر کے پڑھیں اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی کوئی حرج نہیں۔ لہذا ناپاکی کی حالت میں قرآنی آیات کے علاوہ ختم قادریہ میں مدد کے صیغے پڑھ سکتی ہیں۔ اور قرآنی آیات کے علاوہ نعت شریف میں بھی اس طرح کے صیغے پڑھ سکتی ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.