Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جِم میں ورزش کرنے کا حکم

Fatwa no.
2374-WAT

Question

میں جاب کی وجہ سے کافی تھک جاتا ہوں، اس لیے میں نے جم جانے کا سوچا ہے ، لیکن وہاں میوزک ہو تا ہے ، لیکن کیا میں ہینڈ فری لگا کر وہاں ورزش کے لیے جاسکتا ہوں ؟

Answer (beginning)

جم میں عموماً میوزک ہوتا ہے اور وہاں جم کرنے والے افراد کالباس عموما بے پردگی پر مشتمل ہوتا ہے اور میوزک سنا یا کسی کے ستر والے مقام کو بلا عذر شرعی دیکھنا، جائز نہیں، اگر اس صورت میں ہینڈ فری لگا کر بھی چلے جائیں، تو بھی ظاہری بات ہے کہ مکمل طور پر غیر شرعی امور سے بچنا ممکن نہیں، میوزک پھر بھی سننے میں آہی جائے گا اور اگر اس سے بیچ بھی جائیں، تو بے پردگی وغیرہ امور سے بچنا مشکل ہو گا، لہذا ایسی جم جانے کی ہی اجازت نہیں ہوگی، خواہ مینڈ فری لگالیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.