Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نزلہ زکام کی وجہ سے ناک سے پانی بہے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

Fatwa no.
2372-WAT
Issued
1 0 رجب المرجب 1445ھ / 13 جنوری 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ میں صبح فجر کی نماز کے لیے اٹھتی ہوں، تو نماز نہیں ہو پاتی سردی کی وجہ سے ناک سے پانی گرتا ہے ، تو اس کا کیا حل ہے ؟

Answer (beginning)

نزلہ زکام کی وجہ سے ناک سے گرنے والا پانی ناقض وضو نہیں یعنی اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، لہذا پوچھی گئی صورت میں ٹھنڈ کی وجہ سے اگر آپ کی ناک سے نزلہ بہتا ہے تو اس کے باوجود بھی آپ نماز پڑھ سکتی ہیں، دوبارہ وضو کرنے یا نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: ”ز کام کتنا ہی جاری ہو ، اس سے وضو نہیں جاتا کہ محض بلغمی رطوبات طاہر ہ ہیں، جن میں آمیزش خون یاریم ( پیپ) کا اصلاً احتمال نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.