Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

راستے میں چلتے چلتے قرآن پاک پڑھنا

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
2365-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) راستہ چلتے چلتے قرآن پاک پڑھنا جائز ہے ؟

Answer (beginning)

راستہ چلتے ہوئے قرآن پاک پڑھنا دو شرطوں کے ساتھ جائز ہے: (۱) راستے میں کوئی نجاست نہ ہو۔ لہذا جب راستہ میں نجاست یا بد بو کا مقام آجائے تو خاموش ہو جائے اور جب وہ جگہ نکل جائے پھر پڑھنا شروع کر دے۔ (۲) راہ چلنا اسے تلاوت کرنے سے مشغول نہ کرے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: " راستے میں قرآن شریف کی تلاوت دو شرط سے جائز ہے۔ ایک یہ کہ وہاں کوئی نجاست نہ ہو ، دوسرے یہ کہ راہ چلنا اسے قرآن عظیم پڑھنے سے غافل نہ کرے۔ جہاں نجاست یا بد بو ہو وہاں خاموش رہے جب وہ جگہ نکل جائے پھر پڑھے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.