Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

درہم سے کم مقدار میں مذی لگی ہو تو نماز کا حکم

Fatwa no.
2364-WAT

Question

اگر کسی صاحب ترتیب شخص کے پائجامہ پر مختلف جگہ پر تھوڑی تھوڑی منڈی لگ گئی جس کی کل مقدار ایک درہم سے کم بنتی ہے، تو نماز پڑھتے وقت وہ اسے تبدیل کرنا بھول گیا اور اسی کو پہنے ہوئے چار نمازیں پڑھ لیں۔ ان نمازوں کا کیا حکم شرعی ہو گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر مختلف جگہوں پر لگی مذی کی مقدار کو جمع کرنے سے مجموعہ درہم کی مقدار سے کم تھا تو وہ چاروں نمازیں ادا ہو گئیں، ان کا اعادہ کرنا لازم نہیں، کیونکہ اگر نجاست غلیظہ کپڑے پر ایک درہم سے کم پر لگی ہو ، تو اس کو دھونا سنت ہے اور اگر اسے پہن کر نماز پڑھ لی، تو اس نماز کا اعادہ سنت ہے ، لازم نہیں۔ تو جب صاحب ترتیب کی نمازیں ادا ہو گئیں، تو اس کی ترتیب پر بھی کوئی فرق نہیں آیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.