Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
استری کا نچلا حصہ پاک کرنے کا طریقہ
- Fatwa no.
- 2324-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) استری کا نچلا حصہ کس طرح پاک کریں اگر اس پہ ناپاک پانی گرے اور اسی ٹائم سوکھ جائے۔
Answer (beginning)
اگر استری گرم تھی کہ پہیلی نجاست گری اور اس کا اثر بھی زائل ہو گیا تو استری پاک ہو گئی اور اگر گرم نہیں تھی تو تر کپڑے سے اچھی طرح پونچھ ڈالنے سے پاک ہو جائے گی، دھونے کی ضوررت نہیں۔ بہار شریعت میں ہے " لوہے کی چیز جیسے چھری، چاقو، تلوار وغیرہ جس میں نہ زنگ ہو نہ نقش و نگار نجس ہو جائے ، تو اچھی طرح پو نچھ ڈالنے سے پاک ہو جائے گی اور اس صورت میں نجاست کے دلدار یا پتلی ہونے میں کچھ فرق نہیں۔ یو ہیں چاندی، سونے، چیتل، گلٹ اور ہر قسم کی دھات کی چیزیں پونچھنے سے پاک ہو جاتی ہیں بشر طیکہ نقشی نہ ہوں اور اگر نقشی ہوں یالو ہے میں زنگ ہو تو دھونا ضروری ہے پونچھنے سے پاک نہ ہوں گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.