Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جہاز میں سٹاف کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھنے دے تو کیا کریں ؟

Fatwa no.
2313-WAT

Question

اڑتے جہاز میں بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم اسٹاف سے نماز پڑھنے کا کہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ بیٹھ کر پڑھ لیں کھڑے نہیں ہو سکتے ، اگر کھڑے ہو کر پڑھنا بھی چاہیں تو وہ روک دیتے ہیں، تو ایسی صورت میں کیا کرنا ہو گا ؟

Answer (beginning)

ممکن ہے کہ جہاز کی لینڈ نگ یا ٹیک آف کے وقت کھڑے ہونے سے منع کیا جاتا ہو اور جب جہاز اونچائی پر پہنچ جائے تو منع نہ کریں، لہذا تھوڑی دیر انتظار کے بعد دوبارہ نماز کے لیے جانا چاہیے ، یہ بھی ممکن ہے کہ جہاں آپ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا چاہ رہے ہوں، وہ عام گزر گاہ ہو اس لئے منع کیا جارہا ہو، جہاز کے پیچھے کی طرف کچھ جگہ خالی ہوتی ہے ، وہاں جا کر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے بسا اوقات اسٹاف منع نہیں کرتا اگر بالفرض کہیں بھی نماز پڑھنے نہ دیں اور نماز کا وقت جاتا محسوس ہو تو پھر بیٹھ کر ہی پڑھ لیں اور نماز کو قضا ہونے سے بچائیں پھر اترنے کے بعد وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.