Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مدینہ سے واپسی پر عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے؟
- Fatwa no.
- 2310-WAT
- Issued
- 16 جمادی الثانی 1445ھ /30دسمبر 2023ء
Question
باندھے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عمرے کے بعد جو شخص مدینہ شریف جائے اور پھر عمرے کا ارادہ ہو، تو رستے سے احرام باندھ سکتا ہے ؟ یاکسی دوسری مسجد جا کر احرام باندھنا ہو گا؟
Answer (beginning)
جو شخص مدینہ شریف جائے اور پھر عمرے کا ارادہ ہو، تو وہ ذوالحلیفہ سے یا اس سے پہلے کسی بھی مقام سے احرام باندھ سکتا ہے۔ کیونکہ مدینے شریف سے مکہ پاک آنے والوں کے لیے ذوالحلیفہ کا مقام میقات ہے ، اس جگہ کو ابیار علی بھی کہتے ہیں۔ اور یہ یادر ہے کہ احرام باندھنے کے لیے کسی مسجد میں جانا ضروری نہیں ہے، مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ سے بھی احرام باندھا جا سکتا ہے۔ بہار شریعت میں ہے: "ذو الحلیفہ : یہ مدینہ طیبہ کی میقات ہے۔ اس زمانہ میں اس جگہ کا نام ابیار علی ہے۔ ہندوستانی یا اور ملک والے حج سے پہلے اگر مدینہ طیبہ کو جائیں اور وہاں سے پھر مکہ معظمہ کو تو وہ بھی ذوالحلیفہ سے احرام باند ھیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.