Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا خود کشی کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا؟

Fatwa no.
2306-WAT
Issued
15 جمادی الثانی 1445ھ /29دسمبر 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا خود کشی کرنے والا کبھی جنت میں نہیں جائے گا ؟

Answer (beginning)

خود کشی کرنا، گناہ کبیرہ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ تاہم اگر کوئی مسلمان خود کشی کو حلال سمجھ کر نہ کرے، تو وہ دائر و اسلام سے خارج نہیں ہو گا، کیونکہ بندے کے گناہ جتنے بھی ہوں اگر وہ اس دنیا سے ایمان کی حالت میں رخصت ہو گا، تو وہ جنت میں ضرور داخل ہو گا رہاں جنت میں کب جائے گا تو اس کے متعلق کنفرم نہیں کہا جاسکتا، یا تو وہ پہلے اپنے گناہوں کی سزا پانے کے لیے جہنم میں جائے گا اور سزا پانے کے بعد جنت میں جائے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ پاک محض اپنے فضل و کرم سے ، اس کے گناہوں کو معاف فرما کر ابتدا ہی ( جہنم میں داخل کیے بغیر ہی) اسے جنت میں داخل فرمادے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.