Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت کا بغیر محرم کے عمرہ کرنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 2303-WAT
- Issued
- 14 جمادی الثانی 1445ھ / 28دسمبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) دو عور تیں اپنے محرم کے ساتھ مکہ گئیں ہیں ، ان کے محرم وہاں کے میں قریبی ہوٹل میں موجود ہیں، کیا وہ عورتیں عمرے کی ادائیگی بغیر محرم کے کر سکتی ہیں؟
Answer (beginning)
عورت کو محرم کے بغیر مسافت سفر شرعی (یعنی تین دن کی راہ جو کہ کلو میٹر کے حساب سے 92 کلو میٹر بنتی ہے) پر جانا نا جائز و حرام ہے، بلکہ فی زمانہ بعض فقہاء ایک دن کی مسافت سفر سے بھی منع کرتے ہیں۔ اور ایک دن سے کم کی مسافت سفر کے لئے محرم کے بغیر جانا گناہ تو نہیں، جبکہ کسی قسم کے فتنہ کا اندیشہ نہ ہو اور کامل پر دے کی رعایت کے ساتھ نکلا جائے۔ لہذا بیان کردہ صورت میں قریبی ہوٹل سے خواتین کا مذکورہ شرائط کی رعایت کرتے ہوئے محرم کے بغیر عمرے کی ادائیگی کرنا جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.