Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دو سجدوں کے درمیان کی دعا
- Fatwa no.
- 2288-WAT
- Issued
- 07 جمادی الثانی 1445ھ /21 دسمبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ دو یا چار فرضوں کے دو سجدوں کے درمیان دعا پڑھنی چاہئے یا نہیں ؟
Answer (beginning)
فرض نماز میں امام و مقتدی اور اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے دونوں سجدوں کے در میان دعائیہ الفاظ "اللهم اغفر لی کہنا مستحب ہے اور زیادہ طویل دعا کرنا مکروہ ہے۔ جب کوئی شخص اکیلے نفل نماز پڑھ رہا ہو تو اس کے لیے دو سجدوں کے درمیان مطلقا عربی میں دعا کرنا جائز ہے چاہے وہ دعا قدرے طویل ہو۔ چنانچہ رد المختار میں ہے : " ينبغي أن يندب الدعاء بالمغفرة بين السجدتين خروجاً من خلاف الإمام أحمد لإبطاله الصلاة بتركه عامداً، ولم أر من صرح بذلك عندنا، لكن صرحوا باستحباب مراعاة الخلاف “ ترجمہ : مناسب یہ ہے کہ امام احمد کے اختلاف سے بچنے کے لیے دو سجدوں کے درمیان مغفرت کی دعا مستحب ہو کیونکہ ان کے نزدیک جان…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.