Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے متعلق بنائی گئی فلموں کا حکم

Fatwa no.
2283-WAT
Issued
06 جمادی الثانی 1445ھ / 20دسمبر 2023ء

Question

جو فلمیں پیغمبروں علیہم الصلوۃ والسلام پر بنائی گئی ہوں، کیا وہ دیکھنا جائز ہیں ؟

Answer (beginning)

انبیاء کرام عليهم الصلوۃ و السلام کے بارے میں جو قلمیں بنائی جاتی ہیں، اگر چہ وہ کسی بھی نبی کے بارے میں ہوں ، ان کا بنانا بھی حرام اور ان کا دیکھنا بھی حرام ہے کہ ان فلموں میں کفار و فساق کو نبی و صحابی و فرشتہ بناکے دکھایا جاتا ہے، بے پردگی ہوتی ہے، بعض من گھڑت باتیں ہوتی ہیں اور بہت دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان کی بعض باتیں عقائد شرع کے خلاف ہوتی ہیں۔ الغرض ایسی فلمیں بے شمار گناہوں کا مجموعہ ہوتی ہیں، جن سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.