Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسبوق اپنی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت ملائے گا یا نہیں ؟
- Fatwa no.
- 2282-WAT
Question
نہیں؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مسبوق جب اپنی نماز پڑھنے کھڑا ہو ، تو تیسری وچوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملائے گا یا نہیں ؟
Answer (beginning)
نماز کی جماعت میں سے جس نمازی کی کوئی رکعت رہ جائے، اسے مسبوق کہتے ہیں اور مسبوق اپنی نماز میں منفرد کی طرح ہوتا ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ فرائض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب نہیں، البتہ منفرد کے لئے فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا بھی افضل ہے اور اس کے ساتھ سورت ملانا بھی افضل ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر یہ شخص چار رکعتی نماز کی چوتھی رکعت کے رکوع کے بعد جماعت میں شامل ہو ا تو جب یہ اپنی رہ جانے والی رکعتیں پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گا، تو پہلی دور کعتوں میں تو فا تحہ وسورت پڑھنا لازمی ہو گا، اور تیسری وچو تھی میں فاتحہ کا پڑھنا افضل ہے اور سورت کا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.